ETV Bharat / state

Protest In Awantipura اونتی پورہ میں کان کنی پر پابندی کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج - اونتی پورہ میں کان کنی پر پابندی

اونتی پورہ میں کان کنی کے ساتھ وابسطہ مقامی باشندوں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کان کنی پر عائد پابندی جلد سےجلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اونتی پورہ میں کان کنی پر پابندی کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 5:50 PM IST

اونتی پورہ میں کان کنی پر پابندی کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

اونتی پورہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں کان کنی کے ساتھ وابسطہ مقامی باشندوں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کان کنی پر عائد پابندی جلد سےجلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں درجنوں مقامی باشندوں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ میں آج پتھر کی کانوں سے وابستہ مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کے رکھے تھے جن پر کانوں پر عاید پابندی ہٹانے کی مانگ درج تھی تاکہ ایل جی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی جائے ۔

احتجاج پر آمادہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کیی دہائیوں سے سٹون کاروبار سے اپنا پیٹ پال رہے تھے۔اس سے ہونے والی آمدنی سے گھر بار چلانے اور بچوں کی پڑھائی لکھائی کے اخراجات پورے کئے جاتے تھے۔ لیکن پچھلے تین مہینوں سے سرکار نے علاقے میں موجود سٹون کوریوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pyare Lal Sharma پیارے لال شرما کا دورۂ کیشوان

انہوں نے کہاکہ پابندی عائد ہونے کی وجہ سے تقریباً پانچ سو کنبے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔مزدوروں کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔مقامی باشندوں نے ایل جی سے اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.