ترال:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں شعبہ صحت کو پٹری پر واپس لانے کے لئے اگرچہ ایل جی انتظامیہ اقدامات کا دعوی کرتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع آری پل ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ہسپتال میں بہترسہولیات کے فقدان کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سب ضلع کے آری پل میں قایم این ٹی پی ایچ سی میں طبعی عملے کی کمی سے مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس ہسپتال میں ماہر امراض خواتین اور مرد ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ایکس رے ٹیکنیشن نہ ہونے سے مریضوں اور عام لوگوں کو بڑی مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق یہاں سرکار نے ایک عالیشان بلڈنگ تو تعمیر کی ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں ڈاکٹر نہیں ہیں۔ لمبے وقت سے ایک ڈینٹل ڈاکٹر کے سہارے ہسپتال کو چلایا جا رہا ہے جبکہ دیگر شعبوں کے ڈاکٹروں کی کمی نے ہسپتال کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Primary Health Center Azamabad اعظم آباد کا پرائمری ہلتھ سنٹر انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار
ایک مقامی خواتین کے مطابق اسپتال میں خواتین کے لیے مخصوص ڈاکٹر دستیاب ہی نہیں ہے اسلیے پچاس سے زاید دیہات کی خواتین کو علاج معالجے کے لیے ترال یا سرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے جو بسا اوقات خطرات کا باعث بنتا ہے