ETV Bharat / state

رامبن: 131 طلبا 'بھارت درشن' ٹور پر روانہ - ڈسٹرکٹ پولیس لائن چندروگ

اس موقع پر ایس ایس پی رامبن نے کہا کہ 'پولیس کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ وہ ضلع کے ہونہار بچوں کا اعتماد بڑھائے۔'

ssp ramban Haseeb-Ur-Rehman flags off bharat darshan tour
رامبن: 131 طلبا بھارت درشن ٹور پر روانہ
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:03 AM IST

جموں و کشمیر کے رامبن ضلع کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس حسیب الرحمن نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت آج ڈسٹرکٹ پولیس لائن چندروگ سے 131 طلباء کو بھارت درشن ٹور کے لئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن اشوک کمار، ایڈشنل ایس پی رامبن سنجے پریہار، مقامی شہریوں، مذہبی رہنماؤں اور ضلعی پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔

رامبن: 131 طلبا بھارت درشن ٹور پر روانہ

ضلع کے مختلف تحصیلوں سے آئے 131 طلباء پر مشتمل ایک گروپ ڈپٹی ایس پی سومت شرما کی قیادت میں نئی دہلی کے سات روزہ دورے پر روانہ ہوئے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور منشیات کے خلاف جنگ کا پیغام دیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی رامبن نے کہا کہ پولیس کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ وہ ضلع کے ہونہار بچوں کا اعتماد بڑھائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی اور اے ڈی سی نے طلباء سے بات چیت کی اور انہیں تاریخی و دیگر دلچسپ مقامات کا دورہ کرکے سفر سے فائدہ اٹھانے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت درشن کیلئے جانے والے طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹور پروگراموں سے انہیں مستقبل میں فائدہ پینچے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.