ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ شجر کاری مہم

پولیس لائنز اور محکمہ جنگلات نے پولیس لائنز میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

جموں و کشمیر:  پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ شجر کاری مہم
جموں و کشمیر: پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ شجر کاری مہم
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 10:12 PM IST

اس موقع پر ضلع پولیس سربرہ راہل ملک، ڈی ایف او شبیر احمد کے علاوہ میڈیا سے وابستہ افراد نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

اس دوران ایس ایس پی نے پودوں کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'پودے روئے زمین کا حسن ہی نہیں بلکہ زمین کی ہر چیز کو فطرتی حسن و جاذبیت سے مزین کرتی ہے۔ ہماری زندگی کی بنیادی ضرورتیں انہی پودوں اور درختوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔'

جموں و کشمیر: پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ شجر کاری مہم

انہوں نے کہا کہ 'جلانے کے لیے ایندھن ہو یا ضروریات کے لیے لکڑی کا حصول، کھانے کے قسم قسم کے مزیدار پھل، ماحول کو مزین کرتے حسین پھول، پودوں سے کشید کردہ نباتاتی اجزا حتیٰ کہ جانوروں کی خوراک کے لیے چارے کا حصول ان سب کے لیے انسان کا انحصار پیڑ پودوں پر ہے۔'

اس موقعے پر ڈی ایف او بانڈی پورہ شبیر احمد کا کہنا تھا کہ 'پودے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں بلکہ آکسیجن پیدا کر کے فضا کو مضر مادوں سے بھی پاک کرتے ہیں۔ اسی لیے پودوں کو 'زمین کے پھیپھڑے' کہا جاتا ہے۔ پودے قدرت کا حسین تحفہ ہے۔ ان کے ذریعے ہمیں جسمانی آسائشوں کے ساتھ ساتھ ذہنی فرحت و انبساط اور سکون حاصل ہوتا ہے۔ پودے انسانی زندگی کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور اس طرح کی مہم پورے ضلع میں چلائی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.