ETV Bharat / state

سرینگر: تمام وکیلوں کو کورونا کی جانچ کروانے کی ہدایت - کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

سرینگر شہر کے مومن آباد علاقے میں واقع ضلع عدالت کمپلیکس میں عالمی وبا کورونا وائرس کا ایک مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد جموں کشمیر بار ایسوسی ایشن نے وکیلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جانچ کے لیے اپنا اندراج کروائیں۔

سرینگر: تمام وکیلوں کو کورونا کی جانچ کروانے کی ہدایت

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 3:26 PM IST

جموں کشمیر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق " گزشتہ روز ضلع عدالت کمپلیکس میں کام کرنے والا ایک ملازم کورونا وائرس سے مثبت پایا گیا۔

اس لئے تمام وکیل اور دیگر ملازمین جو گزشتہ 20 دنوں میں کووڈ کمپلکس میں یا پھر اس شخص کے رابطے میں آئے تھے وہ خود کو جانچ کے لیے رجسٹر کریں۔

"بیان میں مزید لکھا گیا تھا کہ " تمام وکیل اپنے نام ضلع کورٹ کے پرنسپل جج یا جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کے دفتر میں جاکر یا فون کے ذریعے اپنے نام کا اندراج کروائیں۔ اس کے بعد ٹیسٹ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔"

واضح رہے کہ گزشتہ شب تک مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4878 تھی جن میں 2554 مثبت معاملے ہیں جبکہ 2269 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وائرس سے مزید 55 افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے جن میں 6 صوبہ جموں سے ہیں اور دیگر49 صوبے کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.