ETV Bharat / state

ڈپٹی میئر کے خلاف کارروائی، تیسرے محاذ پر نشانہ

جموں و کشمیر میں انسداد رشوت ستانی بیورو نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نائب میئر کے خلاف رپورٹ درج کرکے انکے اثاثہ جات کی جانچ شروع کی ہے ۔

ڈپٹی میئر کے خلاف کارروائی، تیسرے محاذ پر نشانہ
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 7:07 PM IST

ڈپٹی میئر شیخ عمران، سرینگر کے بڑے تاجروں میں شمار ہوتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

حکام کی کارروائی سے عمران کی سیاسی سرگرمیوں پر اثر پڑسکتا ہے کیونکہ وہ سجاد لون کی قیادت میں تیسرا محاذ قائم کرنے کی کوششوں میں بھی سرگرم ہیں۔

شیخ عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر بینک کے بعض افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سبسڈی کے نام پر بھاری رقومات حاصل کرکے خرد برد کیں۔

شیخ عمران قہوہ گروپ امی تجارتی فرم کے مالک ہیں جسکے نام انہوں نے جنوبی کشمیر کے لاسی پورہ کے صنعتی گاؤں میں ایک کولڈ اسٹور قائم کرنے کیلئے بینک سے رقومات حاصل کیں۔

انٹی کورپشن بیورو کی یہ کارروائی، گورنر انتظامیہ کے اس اقدام کے چند روز بعد عمل میں لائی گئی جس میں جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد کو برطرف کردیا گیا اور انکی جگہ آر کے چھبر کو عبوری چیئرمین تعینات کیا گیا۔

گورنر ستیہ پال ملک اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بینک سربراہ کے خلاف کارروائی کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بینک کی شبیہہ بچانے اور اسے ترقی کے نئے خطوط پر استوار کرنے کے لیے ناگزیر تھا۔

اینٹی کورپشن بیورو کے ایک ترجمان نے کہا کہ کولڈ سٹوریج کے قیام کیلئے بنائے گئے منصوبے پر آنے والی لاگت کا منصوبہ کئی گنا بڑھادیا گیا جس کے تحت بینک ملازمین کے ساتھ ساز باز کرکے قرضہ حاصل کیا گیا اور بعد میں قرضے کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

محکمہ باغبانی کے بعض ملازمین نے بھی اس خرد برد میں انکا ہاتھ بٹایا۔

بیورو نے قہوہ گروپ کے کئی دفاتر پر چھاپے ڈال کر ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ عمران کے خلاف کارروائی کے سیاسی مضمرات بھی ہیں۔

گورنر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس منعقد کئے گئے شہری بلدیات کے انتخابات میں حصہ لیکر انہوں نے گانگریس کی حمایت سے ڈپٹی میئر کا عہدہ حاصل کیا۔

اس دوران انہوں نے شہر کے میئر جنید عظیم متو کے خلاف ایک محاذ کھولا اور دونوں کی آئے روز کی چپقلش اکثر اخبارات کی سرخیوں میں جگہ پاتی رہی۔جنید متو، پیپلز کانفرنس کے لیڈر ہیں۔

لیکن گزشتہ ماہ شیخ عمران پراسرار طور جنید متو کے ساتھ شیر و شکر ہوگئے اور انکی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز کانفرنس میں شیخ عمران کی شمولیت سے کروڑ پتی سیاستدانوں میں ایک اور اضافہ ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ سجاد لون اپنے ساتھیوں عمران رضا انصاری اور شیخ عمران کے اثر و رسوخ اور سرمایے کا استعمال کرکے 'تیسرا محاذ' قائم کرنا چاہتے ہیں۔

لون خود بھی کروڑ پتی ہیں اور عمران انصاری، ریاست کے بڑے تاجروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انصاری ، محبوبہ مفتی کی کابینہ مکیں وزیر تھے لیکن حکومت کی برطرفی کے بعد وہ پی ڈی پی چھوڑ کر پیپلز کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

Intro:ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ضلع اننت ناگ کے مخطلف سکولوں میں تقریبات کا اہتمام

Body:ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ضلع اننت ناگ میں بھی تقریبات کا اہتمام ہوا۔
اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکینڈری اسکول رانی باغ، ہاہر اسکینڈری اسکول مٹن اور بجبہاڑہ کے ایک نجی اسکول میں اس حوالے سے بیداری پروگرام و سیمنار کا اہتمام ہوا۔
جبکہ کئ مقامات پر طلبا و طالبات  نے ریلیوں کا اہتمام بھی کیا۔
جبکہ مٹن قصبہ میں  طالب علموں نے مختلف چشموں اور آبائ ذخائر کی صفائی کی۔
تقریبات میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محبوب حسین، اے سی آر اننت ناگ سید یاسر، سی او اننت ناگ عبدالرب  و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

بائٹ ۱:- سامیہ جان استاد
بائٹ ۲:- محبوب حسنین جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن

Conclusion:Fayaz Lolu
Etv Bharat
Anantnag
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.