جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کووڈ 19 کے درمیان مرکزی خطے میں آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔
الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران ووٹرز کی تھرمل اسکیننگ سے لے کر خصوصی نوڈل ہیلتھ افسران کی تعیناتی سے متعلق اقدامات اٹھا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں آخری انتخابات نومبر 2018 میں پنچایت نشستوں کے لیے ہوئے تھے جب جموں و کشمیر ایک مکمل ریاست تھی۔
تاہم الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انتخابات کے دوران عمل کیے جانے والے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے ذریعہ جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، چیف الیکٹورل آفیسر نے رائے ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کی تھرمل اسکیننگ کا مشورہ دیا ہے۔
پولنگ کے دوران عملہ اور رائے دہندگان کے لیے سینیٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پورے انتخابی عمل کے دوران انتظامات اور احتیاطی تدابیر کی نگرانی کے لئے نوڈل ہیلتھ آفیسر کو تعینات کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'سی ای او نے تمام امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کو چھوڑ کر تین افراد کے ساتھ جائیں۔اس طرح عوامی جلسوں میں لوگوں کی تعداد بھی محدود کردی ہے۔'
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ' "نامزدگی جمع کروانے کے لیے امیدوار کے ساتھ آنے والے افراد کی تعداد ایک تک محدود ہوگی اور نامزدگی کے مقصد کے لیے گاڑیوں کی تعداد بھی ایک تک محدود ہوگی۔'
حکام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 43 نشستوں کے لیے 350 سے زیادہ نامزدگی موصول ہو چکی ہیں جن کے لئے ووٹنگ 28 نومبر کو ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ کل 352 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان 43 نشستوں میں سے 25 وادی کشمیر میں اور 18 جموں خطے میں ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ ' سرپنچ نشستوں کے لئے 360 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ پنچ نشستوں کے لئے 1761نامزدگی موصول ہوئے تھے۔