شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پراڈائز رائٹرز گلڈ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور میں ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پیراڈائز رائٹرس گلڈ کی جانب سے ڈگری کالج سوپور میں ایک پر وقار ادبی تقریب کا اہتمام ہوا جس میں جواں سال شاعر قلمکار ادیب پروفیسر میر محی الدین صاحب نے شرکت کی۔
وادیٔ کشمیر کے مشہور قلمکاروں مشتاق احمد بٹ، شوکت شفیع مسعودی اور منتظر ہلال نے مقالے پڑھے۔
تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر نارتھ کیمپس کشمیر ممبر بورڈ آف پروفیشنل ایکزامنیشن ارشاد احمد وانی صاحب نے انجام دی۔
ڈایریکٹر اقبال انسٹی ٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی مشتاق احمد گنائی مہمان خصوصی تھے۔
پرنسپل ڈگری کالج سوپور فاروق احمد ملک، چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ عبدالحمید فانی کے علاوہ سابق پرنسپل ڈگری کالج اوڑی نذیر احمد شیخ اور ماہر تعلیم کالم نویس پرنسپل گرلز ہائر سکینڈری اسکول حنیفہ بشیر قریشی نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقعہ پر زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد کو شہباز میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں ضلع تعلیمی سربراہ ضلع کپوارہ عبد الحمید فانی، معروف ویٹرنری سائنٹسٹ ڈاکٹر معروف شاہ، معروف استاد محمد رجب گوجری، معروف ماحولیاتی سائنسدان اور مایہ ناز پروفیسر غلام احمد بٹ، جواں سال شاعر مجروح کشمیری، معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ غلام قادر کاچرو اور جلیس حیدر کے نام قابل ذکر ہیں۔
ڈاکٹر شمیم احمد ڈار ریجنل ڈائریکٹر اگنو نے اپنی تقریر میں محی الدین صاحب کو انقلابی شاعر قرار دیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض نذیر قریشی ابن شہباز نے انجام دئے۔