ولر کے کنارے آباد متاثرہ کنبوں جنہوں نے ولر جھیل کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنی زمین دی ہیں، آج ان متاثرہ کنبوں میں ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مستحقین میں دو سو پچاس سولر لائٹس تقسیم کی گئیں ۔
تقریب کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ کا کہنا تھا کہ جھیل ولر کے لیے ٹنڈرنگ کی گئی ہیں اور بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا اور جھیل کے اردگرد ناجائز تعمرات کو بھی ہٹایا گیا ہے۔
انہوں نے اس موقعے پر ولر کے کنارے آباد لوگوں کو یقین دلایا جن لوگوں کی ولر پروجکٹ میں زمین لی گئی ہیں ان کو بھی بہت جلد معاوضہ دیا جائے گا ۔
مقامی لوگوں نے اس اقدام کی کافی سراہنا کی ہیں۔اس تقریب میں ولر کنرویشن اتھارٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان رسول اور محکمہ جنگلات کے کئی ملازم بھی موجود رہے ۔