ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں تمام ویب سائٹس پر رسائی بحال

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 6:51 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے تمام ویب سائٹس تک رسائی کی اجازت دی ہے جن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹز بھی شامل ہیں تاہم انٹرنیٹ کی رفتار فور جی کے بجائے صرف ٹو جی تک محدود ہوگی۔

جموں و کشمیر میں تمام ویب سائٹس پر رسائی بحال
جموں و کشمیر میں تمام ویب سائٹس پر رسائی بحال

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں کوئی بھی ویب سائٹ وائٹ لسٹ میں نہیں ہے، نہ کسی ویب سائٹ پر پابندی ہے جس کا مطلب سوشل میڈیا پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔"

وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ "2 جی انٹرنیٹ خدمات کی سہولیات عوام کے پاس ہوگی تاہم پری پیڈ موبائل صارفین کو یہ سہولیت مقررہ لوازمات پورے کرنے کے بعد مہیا کی جائے گی۔"

اس سے قبل محکمہ داخلہ کی جانب سے ااج ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں 17 مارچ تک فور جی انٹرنیٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی ۔ حکمنامے میں ملک کی سلامتی اور قیام امن کے مقاصد کے تحت اس پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ تاہم اس حکمنامے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کسی ویب سائٹ کو بلاک رکھنے کا تزکرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکام نے نامساعد حالات کے پس منظر میں انترنیٹ پر گزشتہ برس 5 اگست کے بعد مکمل پابندی عائد کی تھی لیکن بعد میں یہ پابندی مرحلہ وار بنیادوں پر نرم کی گئی۔ گزشتہ ماہ حکام نے ایک کھلی ایف آئی آر درج کی جس کے تحت ان افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے جو پابندیوں کے باوجود سماجی رابطے کی سائٹز پر متبادل ذرائع مثلاً وی پی این کے ذریعے رسائی حاصل کرتے تھے۔

تازہ حکمنامے کے بعد اس ایف آئی آر کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے کیونکہ اب بالواسطہ طور حکومت نے سبھی ویب سائٹس کو قابل رسائی قرار دیا ہے ۔

واضع رہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے بعد انتظامیہ نے مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم مرحلہ وار طریقے سے انتطامیہ نے موبائل کالنگ، لینڈلائن اور موبائل 2 جی خدمات بحال کیا تھا لیکن 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.