مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بھاری برفباری کے نتیجے میں جہاں تمام راستے منقطع ہوئے ہیں۔ وہیں زونی مرٹینگہ پورہ میں دو منزلہ رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مکان کے کمروں میں کافی کریکس دیکھنے کو ملے اور مکان رہنے کا قابل نہیں رہا جس کی وجہ سے افراد خانہ کھلے آسمان کے تلے رہنے کو مجبور ہیں۔
اس دوران افراد خانہ نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ مذکورہ مکان کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے۔