جموں و کشمیر کے سامبا ضلع میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے انتظامیہ کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج سامبا ضلع میں کورونا کے چھ نئے مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں کورونا کے مثبت مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر اب 30 ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ سبھی مثبت مریض پہلے سے حکومتی کورنٹائن سنٹر میں منتقل تھے۔