ETV Bharat / state

بھنگ کی کاشت کرنے پر چھ گرفتار - کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا

اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے علاقوں میں ان دنوں پولیس نے بھنگ اور خشخاش کے خلاف اپنی مہم میں تیزی لائی ہے۔

بھنگ کی کاشت کرنے پر چھ گرفتار
بھنگ کی کاشت کرنے پر چھ گرفتار
author img

By

Published : May 29, 2020, 7:37 PM IST

اس سلسلے میں آج اونتی پورہ پولیس نے ریشی پورہ علاقے میں 35 کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی فصل کو تباہ کر دیا جبکہ اس کاشت میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

بھنگ کی کاشت کرنے پر چھ گرفتار

گرفتار افراد کی شناخت محمد امین وانی، غلام حسن میر، طارق احمد میر، رفیق احمد شیخ، مشتاق احمد میر اور ارشاد احمد وانی ساکنہ کاونی اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

ادھر ترال پولیس نے بھی آج امیرآباد اور نئی بگ نامی دیہات میں کئ کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا۔

ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی طور پر کاشت کی جا رہی فصل کی کاشت کر رہے زمینداروں کو ازخود خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کی اپیل کی گئ تھی۔

تاہم انھوں نے اس بارے میں لیا ولعل کا مظاہرہ کیا جسکے بعد آج پولیس نے از خود اس حوالے سے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.