ETV Bharat / state

گرو نانک جی کی یاد میں تقریب کا اہتمام - سکھ نیوز

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ قصبے میں مقررین نے گرو نانک دیو جی کی حیات اور انکے کارناموں کو اجاگر کیا۔

گرو نانک جی کی یاد میں تقریب کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 11:13 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ میں جمعہ کو گرو نانک جی کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سکھ عقیدت مندوں نے شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹ کا اہتمام کیا جس میں اونتی پورہ کے گردو نواح میں رہنے والے عقیدت مندوں کے علاوہ علاقہ ترال سے بھی آئے ہوئے افراد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر مقررین نے گرو نانک جی کی حیات اور انکے کارناموں پر روشنی ڈالی۔

انکے مطابق گرونانک جی نے بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت عوام کو امن اور محبت کا درس دیا۔

واضح رہے کہ 12نومبر کو گرونانک جی کا 550واں یوم پیدائش منایا گیا جس دوران جموں و کشمیر کے تقریبا سبھی گرودواروں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ترال اور اونتی پورہ قصبہ جات کے کئی مضافاتی دیہات میں سکھوں کی کافی آبادی رہائش پزیر ہے۔ وادی میں گزشتہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کے باوجود سکھ فرقے سے وابستہ لوگ اکثریتی آبادی کے ساتھ مقیم رہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.