ETV Bharat / state

Prakash Parv of Guru Har Gobind Singh گرو ہرگوبند کا 355واں جنم دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - راجدہانی سرینگر

جموں و کشمیر میں گورو ہرگوبند دیو جی کا 355واں جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر سرینگر میں سکھ برادری کے لوگوں نے آج گرو ہرگوبند سنگھ کے پرکاش پرب کے موقعے پر گرودوارہ چٹی پداشاہی رینا باڑی میں منعقدہ خصوصی پوجا میں شرکت کی۔

گورو ہرگوبند دیو جی کا 355واں جنم دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:49 PM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں گذشتہ روز بدھ کو سکھ مذہب کے چھٹے گورو ہر گوبند دیو جی کا 355 واں جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وادی میں بدھ کی صبح سخت گرمی کے باوجود سکھ برادری کے لوگوں نے نئے کپڑے زیب تن کر کے مذہبی پروگرامز میں شرکت کی۔ اس موقعے پر گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔

سری نگر میں سب سے بڑی تقریب کوہ ماراں کے دامن میں سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی (رح) کی زیارت گاہ اور شاریکا دیوی کا مندر نزدیک میں ہی واقع ہے۔ سکھ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد جس میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی، نے بدھ کی صبح سے ہی اس گردوارے پر حاضری دینا شروع کیا۔ اس موقعے پر سکھ عقیدتمندوں کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Tral Premier League سرینگر الیون نے ترال پریمیر لیگ کا خطاب جیتا

چھٹی پادشاہی گردوارہ تقریب کی طرز پر بارہمولہ، ترال، جواہر نگر، بڈگام، صنعت نگر، برزلہ اور وادی کی دوسری مقامات پر بھی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ خصوصی تقریبات کا انعقاد جنوبی کشمیرکے بجبہاڑہ اور مٹن میں ہوا جہاں گورو ہر گوبند دیو جی لداخ کے راستے سے چین جانے سے قبل کچھ وقت کے لئے رکے تھے۔ خطہ جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں بھی گورو ہر گوبند دیو جی کا جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ شری گورو نانک دیوجی گردوارہ چاند نگر جموں سمیت شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.