ETV Bharat / state

شوپیان: مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے والا امام گرفتار - کویڈ۔ 19

جموں و کشمیر کے شوپیان میں مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے والے امام کو گرفتار کیا گیا۔

شوپیان: مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے والا امام گرفتار

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 8:12 AM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے وادی کشمیر میں جہاں جمعہ کو مسلسل نویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا اور شہر سرینگر سمیت ضلع و تحصیل صدر مقامات تک ہر سو سناٹا چھایا رہا۔

وہیں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے پاندوشن علاقے میں نماز جمعہ پڑھانے والے مولوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے خوف وخطرات کے پیش نظر وادی کے شہر و گاؤں میں حکومت اور دیگر علماء کی طرف سے نماز جمعہ ادا نہ کرنے کہ ہدایت دی گئی تھی۔ جبکہ بیشتر جگہوں پر مساجد، زیارت گاہوں، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے منتظمین نے رضاکارانہ طور پر یہ مقامات نمازیوں اور عقیدتمندوں کے لئے بند کردیے تھے۔

وہیں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے پاندوشن علاقے میں حکومت نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک مسجد کے امام عبدل الغنی ٹھوکر ولد محمد قاسم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس مسجد میں نماز جمعہ باجعمات ادا کی گئی جسکی وجہ سے سیکنڈوں جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔ شوپیان پولیس نے لوگوں سے پھر ایک بار گزارش کی ہے کہ وہ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلے اور گھروں میں رہے۔ تاکہ کرونا وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.