مرکز کے زیر انتطام علاقہ جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں شیو سینا کے ریاستی صدر ڈمپل کوہلی نے کارکنان کے ساتھ مل کر مہاراشٹر میں پارٹی کی جیت پر جشن منایا۔
اس سے پہلے ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں نے گورنر کو ایک مکتوب دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ادھو ٹھاکرے کو مہا اگھاڑی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بدھ کی شام 5 بجے سے قبل فڑنویس حکومت سے 288 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔ اس حکم کے بعد وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلی اجیت پوار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ فڑنویس اب کارگزار وزیراعلی ہیں۔
واضح ہو کہ 23 نومبر کو صبح 8 بجے دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کا حلف لیا تھا اور این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیراعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔
مہاراشٹر میں 28 نومبر کو ادھو ٹھاکرے وزیراعلی کے عہدے کے لیے حلف لیں گے۔ اور ان کے ساتھ باقی ارکان اسمبلی بھی اپنی اپنی وزارت کے لیے حلف لیں گے۔