ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 پہلگام میں بھی یاترا کے دوران شراب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ - امر ناتھ یاترا کی تیاریاں جنگی سطح

وادی میں امر ناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان پہلگام میں شیوسینا کے رہنماؤں نے یاترا کے دوران شراب کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

پہلگام میں بھی یاترا کے دوران شراب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 12:58 PM IST

پہلگام میں بھی یاترا کے دوران شراب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

جموں: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں اور اس کے اطراف میں امر ناتھ یاترا کی تیاریاں جنگی سطح پر جاری ہیں۔ عقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ جموں میں شیو سینا کے صدر منیش سانی نے آج پہلگام میں امرناتھ یاترا کے انتظامات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مقامی مسائل کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ اس سال حکومت کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کی حفاظت اور بندوبست کے لئے قابل ستائش انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاتریوں کی حفاظت کے لیے جگہ جگہ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ ننوان یاترا بیس کیمپ پہلگام میں بھی ان کے ٹھہرنے کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اگر چہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے ناشری مقام ٹھیک کیا گیا ہے، تاہم ناشری سے پہلگام تک جلد از جلد قابل آمد بنایا کیوں کہ ناشری سے پہلگام تک کا راستہ اکثر جگہوں پر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے جس کی مرمت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل ہی تیاریاں مکمل کرنے پر زور

ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو پیروں کی وادی کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہاں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ یاترا کے دوران خاص طور پر پہلگام میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ اہنونے نے کہا یاترا کے دوران یاتریوں کے لیے مختلف جگہوں پر لنگر لگائے جاتے ہیں جہاں یاتریوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ مگر ان سے ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بارے سرکار سے اپیل کی کہ انہیں ٹیکس سے بالا تر رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.