ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 40 سرپنچوں پر مشتمل وفد راجستھان روانہ - دیہی ترقی اور پنچایت راج کی سکریٹری شیتل نندا

اس دورے کا مقصد پنچایت نمائندوں کو بہترین طریقوں اور تجربات سے روبرو کرانا اور راجستھان میں فلیگ شپ اسکیموں وغیرہ کے نفاذ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔

جموں و کشمیر: 40 سرپنچوں پر مشتمل وفد راجستھان روانہ

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 4:33 PM IST

دیہی ترقی اور پنچایت راج کی سکریٹری شیتل نندا نے جموں پنچایت بھون سے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے 40 سرپنچوں کے ایک وفد کو ہری جھنڈی دکھا کر پانچ روزہ ٹرینگ کم ایکسپوژر کے دورہ کے لیے راجستھان روانہ کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شیتل نندا نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پنچایت نمائندوں کو بہترین طریقوں سے روبرو کرانا، انہیں بیکن رہنماؤں سے بات چیت کرانا، راجستھان میں فلیگ شپ اسکیموں وغیرہ کے نفاذ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔

سرپنچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سکریٹری آر ڈی ڈی نے انہیں کہا کہ وہ فیلڈ ایکسپوژر کے دورے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ سیکھے گئے بہترین طریقوں کو جموں و کشمیر کی مختلف پنچایتوں میں استعمال کیا جائے۔

شیتل نندا نے مزید کہا کہ یہ جموں و کشمیر میں پنچایتی راج کے نظام کو مستحکم کرنے اور دیہی بلدیاتی اداروں کو خود کفیل بنانے کا حکومت کا وژن ہے تاکہ وہ جدید اور منظم طریقوں سے نہ صرف انفراسٹرکچر بلکہ معاشرتی اور معاشی میدان کے علاوہ تمام تر شعبوں میں اپنی پنچایتوں کو ترقی دیں۔ یہ اس سمت میں محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے کئی اقدامات میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پنچایت جموں و کشمیر راکیش سرنگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے جنوری، فروری اور دسمبر 2020 میں سرپنچوں کو جموں و کشمیر سے پونے اور اترا کھنڈ میں فیلڈ ایکسپوزور ٹور کے لئے بھیجا۔

ڈائریکٹر رورل ڈویلپمنٹ جموں نے سرپنچوں کو دورے کے موقع پر کووڈ پروٹوکول پرعمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ان سے راجستھان سے بہترین طریقہ کار سیکھنے کو کہا کیونکہ وہاں پنچایتی راج کا مضبوط نظام قائم ہے۔

اس دورے کے دوران سرپنچوں کو متعدد سرگرمیوں سے روشناس کیا جائے گا جن میں خود سورس ریونیو کی پیداوار، بجٹ کی تیاری، جی پی ڈی پی اور ایس ڈی جی کے ساتھ ایم جی این آر جی اے کے تحت لیبر بجٹ کا انضمام وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.