ETV Bharat / state

Cherry Crops in Kashmir گاندربل میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے چیری کی فصلوں کو شدید نقصان

وادی کشمیر میں مئی کے پہلے ہفتے سے ہی چیری کا سیزن شروع ہوتا ہے اور یہ سیزن تقریبا جون کے آخری ہفتے تک جاری رہتا ہے اور چیری کا یہ سیزن وادی کشمیر کے کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ Cherry Crops in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 12:12 PM IST

Updated : Jun 7, 2023, 1:13 PM IST

Cherry Crops in Kashmir

گاندربل: وادی کشمیر میں مئی کے پہلے ہفتے سے ہی چیری کا سیزن شروع ہوتا ہے اور یہ سیزن تقریبا جون کے آخری ہفتے تک جاری رہتا ہے، تاہم اس سال اپریل سے ہی لگاتار بارشوں اور موسم میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ گاندربل ضلع میں بھی ان فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لیکن اب اگرچہ کچھ مقامات پر فصلوں کو کم ہی نقصان پہنچا ہے، تاہم کھانے میں وہ مزہ نہیں ہے جو کہ گاندربل کے گوٹلی باغ علاقے کے چیری میں مزہ ہوتا تھا۔

Cherry Crops in Kashmir
Cherry Crops in Kashmir

یہی وجہ ہے کہ موسم میں اتار چڑھاؤ اور لگاتار بارشوں کی وجہ سے اس فصل سے وابستہ کسان اور باغ مالکان پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ حالانکہ شروع شروع میں جب باغات کی طرف دیکھا جارہا تھا، تب ایسا لگ رہا تھا کہ اس سال فصل بہت زیادہ ہوگی۔ لیکن بارشوں کی وجہ سے وادی میں ہر ایک جگہ پر کسانوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

Cherry Crops in Kashmir
Cherry Crops in Kashmir

گوٹلی باغ گاندربل جہاں چیری کی فصل زیادہ بہت زیادہ ہوتی ہے، باغ مالکان نے بتایا کہ معیاری کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ سے لے کر کھاد اور کھاد کے بروقت استعمال تک، انہوں نے اس سال اچھی اور معیاری پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے ہر قدم اٹھایا ہے، لیکن موسم کی وجہ سے سب کچھ الٹا ہو کر رہ گیا۔ باغ مالکان نے کہا کہ گزشتہ ماہ خراب موسم اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی اور فصل کو 50 فیصد نقصان پہنچا۔ باغ مالکان نے کہا کہ انہیں اس سیزن میں موسم کی خرابی کی وجہ سے چیری کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

Cherry Crops in Kashmir
Cherry Crops in Kashmir

شوپیاں، گاندربل، کولگام اور ٹنگمرگ، رفیع آباد اور واگورہ ژالہ باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیری کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان کے بعد چیری کی صرف ایک محدود مقدار وادی کی منڈیوں میں پہنچ رہی ہے۔ بھاری پیکیجنگ اور شپنگ کے اخراجات کی وجہ سے، کسان چیری بھیجنے کا خطرہ مول نہیں لیتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس سال بہت کم مقدار میں چیری کشمیر کی منڈیوں سے باہر جائے گی۔

Cherry Crops in Kashmir
Cherry Crops in Kashmir

باغ مالکان نے کہا کہ گوٹلی باغ علاقے میں اگرچہ محکمہ باغبانی کے افسران کی موجودگی میں ایک ٹیم بھی آئی تھی، اور نقصان کا جائزہ بھی لے کر گئے ہیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ سرکار کی طرف سے ہمیں کچھ مدد ہوگی یا صرف علاقے کے دورے تک ہی محدود رہے گا۔ واضح رہے کہ کشمیر میں چیری کی آٹھ اقسام اگائی جاتی ہیں: مخمالی، سیا، مشری، جدی، اٹلی، ڈبل گلاس ، وشکان اور سٹیلا۔ آٹھ اقسام میں سے چار - مشری، جدی، مخملی اور ڈبل گلاس کی مارکیٹ میں اچھی مانگ ہے۔ مشری کو دیگر اقسام کے مقابلے میٹھا سمجھا جاتا ہے۔ مشری کی قسم، جو اپنے صحت کے فوائد کے لیے مشہور ہے، گزشتہ سال دبئی کو برآمد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: امسال 13 سے 15 ہزار میٹرک ٹن چیری برآمد ہونے کی توقع، ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر

Last Updated : Jun 7, 2023, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.