ETV Bharat / state

سرینگر: عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اراکین کے ذریعہ پیش کردہ تمام امور اور مطالبات کو سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی معاملات اور مطالبات کو جانچنے اور جلد از جلد ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 9:59 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے راج بھون میں اننت ناگ میں واقع اشمقام زیارت شریف کی انتظامیہ کمیٹی، صدر جی ایس پی ایف، اور ایوارڈ یافتہ ماحولیاتی ماہرین سمیت متعدد وفود نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور ان سے متعلق امور اور مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

اشمقام زیارت شریف کی انتظامیہ کمیٹی کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اشمقام کی بحالی، خوبصورتی اور ورثہ کے تحفظ سے متعلق مطالبات کا چارٹر پیش کیا۔

اسی طرح گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن (جی ایس پی ایف) پونے کے ایک وفد نے صدر ڈاکٹر اننت بھاگوت کی سربراہی میں بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور سماجی اصلاحات اور قومی مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا ایوارڈ یافتہ ماحولیاتی ماہر عبدالرشید نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ماحولیات کے تحفظ اور بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اراکین کے ذریعہ پیش کردہ تمام امور اور مطالبات کو سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی معاملات اور مطالبات کو جانچنے اور جلد از جلد ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یوٹی انتظامیہ جموں و کشمیر کے عوام کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.