پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے دو شنبہ کو پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ کوہنڈور ایس ایچ او پروین کشواہا مع فورس و سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر چمرودھا ندی کے ساحل پر واقع مندر کے نزدیک تصادم میں بین اضلاع لٹیرے گروہ کے لالو پرساد سروج ، نیرج کمار گوتم ، شبھم سروج ،شنکر عرف روی شنکر ورما ، شعبان علی عرف کلو ، محمد ساحل و چندن گری سمیت سات لٹیروں کو گرفتار کر ان کے قبضے سے چار طمنچہ کارتوس ،چار بائک ،17 موبائل و لوٹ کے دس ہزار روپیہ برآمد کیا ۔جبکہ موقع سے ان کا ایک ساتھی مکیش سروج فرار ہو گیا ۔
پوچھ گچھ میں ملزمان نے علاقے میں ہورہی مختلف لوٹ کو انجام دینے کا اعتراف کیا ۔پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کرکے جیل بھیج دیا۔