ETV Bharat / state

پی ڈی پی کے سینیئر رہنما کا استعفیٰ

ریاست جموں و کشمیر میں سابق حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور سابق وزیر محمد خلیل بندھ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

senior-pdp-leader-and-pulwama-district-president-khalil-bandh-resigns-1
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 1:08 PM IST

Updated : Jul 17, 2019, 4:14 PM IST

بندھ پی ڈی پی کے پلوامہ ضلع کے صدر بھی تھے اور مسلسل تین بار پلوامہ حلقہ انتخاب سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ انتخابات سے قبل ان کا استعفیٰ پارٹی کیلئے بڑا دھچکہ ہے۔

خلیل بندھ نے پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی پی اپنے بنیادی مقاصد سے منحرف ہوگئی ہے لہٰذا وہ اس پارٹی میں رہنا نہیں چاہتے ہیں۔

محمد خلیل بندھ 2002 میں پلوامہ سے منتخب ہوئے تھے اور مفتی محمد سعید کی قیادت میں بننے والی کانگریس پی ڈی پی حکومت میں انہیں وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے بھی انہیں اپنی وزارتی کونسل میں جگہ دی تھی لیکن بندھ کے مطابق اس مدت کے دوران ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

پی ڈی پی کے سینئر رہنما کا استعفیٰ
پی ڈی پی کے سینئر رہنما کا استعفیٰ

بندھ نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ مفتی سعید کی وفات کے بعد پارٹی زوال پذیر ہوئی ہے اور پارٹی کے سینیئر اور منتخب رہنماؤں کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ ان کی تذلیل بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جس سیاسی پارٹی نے اپنے بنیادی مؤقف اور اصولوں پر سودے بازی کی ہو، اس میں شامل رہنا صحیح نہیں ہے۔

بندھ کا استعفیٰ پی ڈی پی کیلئے ایک بڑا دھچکہ ہے کیونکہ ان کا تعلق اس ضلع سے ہے جہاں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو سو فیصد کامیابی ملی تھی۔

بندھ نے ابھی یہ نہیں کہا ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق وہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

بندھ سے قبل کئی سینیئر رہنما پی ڈی پی چھوڑ چکے ہیں۔

بیشتر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے تاریخی غلطی کی جس کے بعد اس پارٹی کا شیرازہ بکھرنے لگا ہے۔

Intro:شوکت ڈار۔۔
جموں کشمیر کی سیاسی پارٹی پی ڈی پی یعنی "پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی" کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر و ایم ایل اے محمد خلیل بند نے آج ضلع صدر اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیا۔

Body: شوکت ڈار۔۔

محمد خلیل بند نے پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو ایک خط کے ذرئع اپنا استعفی سونپ دیا ہے۔
آنند کا استعفی پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کیا جارہا ہے کیوں کہ حساس ترین ضلع پلوامہ میں انہیں عوام کی کافی حمایت حاصل تھی۔
خط میں محمد خلیل بند دے پارٹی کی کمزوریوں اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ ہو رے نا روا سلوک کا ذکر کیا ہے۔ ساتھ ہی ان وجوہات ہی کو پارٹی کی ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے۔
خط میں خلیل بند نے لکھا ہے کہ پارٹی میں ہر بار کہنہ مشق ممبران و رہنماؤں کا استحصال کیا گیا جبکہ نئے اور اچانک پارٹی میں شامل ہوئے نئے چہروں کو اہمیت دی گئی۔
خلیل بند کے مطابق پارٹی کے بنیادی مقاصد اور اصولوں کے ساتھ کھلوا کیا جا رہا ہے خاص کر مرحوم مفتی محمد سعید کی رحلت کے بعد۔ جبکہ سینئر رہنماؤں اور عوام کے چنندہ نمائیندوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔ بند کے مطابق وہ اپنے کارکنان کی بہتری، مستقبل اور امنگوں کو ہی مد نظر رکھ کر پارٹی سے استعفی ڈی رہے ہیں۔ کیوں کہ بقول ان کے وہ گذشتہ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ہی خود کو لاچات محسوس کر رہے تھے۔
پلوامہ کے بارڈر پورہ کے رہنے والے محمد خلیل بند 2014 کے چناؤ میں کامیاب قرار پائے تھے اور بی جے پی کی جانب سے حمائت واپس لئے جانے تک ایم ایل اے پلوامہ تھے۔
2002 سے لیکر آج تک وہ پی ڈی پی میں دو بار ایم ایل اے اور ایک بار ریاستی وزیر بھی رہے۔

Conclusion:شوکت ڈار۔۔
جموں کشمیر کی سیاسی پارٹی پی ڈی پی یعنی "پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی" کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر و ایم ایل اے محمد خلیل بند نے آج ضلع صدر اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیا۔
Last Updated : Jul 17, 2019, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.