ETV Bharat / state

National Press Day قومی یوم صحافت پر سینئر کشمیری صحافیوں کے تاثرات - سینئر صحافی اور محقق راؤ فرمان علی

قومی یوم صحافت کے حوالے سے ملک کی مختلف ریاستوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ صحافت اور صحافتی پیشہ سے وابستہ افراد کی افادیت اور صحافیوں کو درپیش مختلف چیلینجز کو اجاگر کیا جائے۔ اننت ناگ کے چند صحافیوں نے اس دن کے حوالے سے اپنے تاثرات اور تجربات پیش کیے۔

قومی یوم صحافت پر سینئر صحافیوں کے تاثرات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 1:18 PM IST

قومی یوم صحافت پر سینئر صحافیوں کے تاثرات

سرینگر: سینئر صحافی اور محقق راؤ فرمان علی نے قومی یوم صحافت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ سرمایہ دارانہ نظام میں ڈوبتا چلا جا رہا یے۔ یہی وجہ ہے کہ جو صحافت سماج کی بقاء کے لیے ایک جدوجہد کا ذریعہ تھی۔ آج وہ سماجی فسادات کا سبب بنتی جا رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پیسے اور ٹی آر پی کی دوڈ میں صحافتی اصولوں کو تار تار کیا جاتا ہے ۔۔ اس دن کی افادیت اور صحافتی میدان میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے راؤ فرمان نے کہا کہ صحافیوں کو سماج کی بقاء کے لیے کام کرنا چاہئے جو ایک صحافی کا فرض بنتا ہے ۔

سینئر صحافی، اور کارٹونسٹ ایس طارق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پورے ملک میں صحافیوں کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لیے اس دن تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی ضلع سطح کی ایک تقریب منعقد ہونی چاہئے تھی لیکن اننت ناگ میں محکمہ اطلاعات کا دفتر ایک طویل وقت سے بغیر سربراہ کے چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام

اس وجہ سے ضلع اننت ناگ کے صحافیوں کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے اننت ناگ ضلع میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفتر میں، ڈی آئی او کی فوری تعیناتی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.