ETV Bharat / state

شمالی کشمیر میں سکیورٹی مزید مستحکم

author img

By

Published : May 5, 2020, 7:51 PM IST

شمالی کشمیر میں حالیہ دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کو دیکھتے ہوئے پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز متحرک ہوگئی ہیں۔

شمالی کشمیر میں سکیورٹی مزید مستحکم
شمالی کشمیر میں سکیورٹی مزید مستحکم

شمالی کشمیر میں عسکریت پسندی کے گراف میں اچانک اضافے اور سکیورٹی فورسز کو ہوئے جانی نقصان کو لیکر تمام سکیورٹی ایجنسیز متحرک ہوگئی اور پورے شمالی کشمیر میں سکیورٹی مزید مستحکم کر دی گئی۔

شمالی کشمیر میں سکیورٹی مزید مستحکم

ہندواڑہ کے ونگام قاضی آباد علاقے میں گذشتہ شام عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ اس واقعے میں ایک چودہ سالہ نوجوان بھی ہلاک ہوگیا۔

شمالی کشمیر کی طرف آنے جانے والے تمام راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے اور ان حملوں سے بچنے کے لیے مزید سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایسے ہی ایک حملے میں بای پاس سوپور میں سی آر پی ایف سے وابستہ چار اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ دنوں ہندوارہ علاقے میں ایک انکاونٹر میں فوج کے ایک بڑے آفسر کے بشمول چار فوجی اور جموں وکشمیر پولیس کا افسر بھی ہلاک ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.