اننت ناگ کے پہاڑوں کے درمیان امرناتھ ایک غار ہے، جہاں قدرتی طور پر برف سے ایک لنگم بن جاتاہے، جسے ہندو اپنے عقیدے کے مطابق بھگوان شیو کا مظہر مانتے ہیں۔
اس یاترا کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
یاترا کو پرامن اور خوشگوار طور پر انجام دینے کے لیے ریاستی پولیس کے اضافی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئ ہے۔
اس کے علاوہ جموں کے بیس کیمپ سے لیکر گار تک کے دونوں راستوں پر 40 ہزار اضافی نفری کو حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ، نیم فوجی سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ایس ایس بی اور آئ ٹی بی پی کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
ادھر انٹلیجنس گرڈ کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے
اور سیکورٹی کے دائرے کو بڑھانے کےلئے ڈرون کیمروں اور جی پی ایس جیسی تکنیک کو بھی بروۓ کار لایا گیا ہے۔
یاتریوں کو لانے اور لیجانے کیلئے استمال ہونیوالی گاڑیوں میں ریڈیو فریکوئنسی ایڈنٹی فیکیشن کے ٹیگ لگائے جارہے ہیں۔