ETV Bharat / state

مہاجروں کے لیےخصوصی پولنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت

ریاستی انتخابی کمیشنر کے کے شرما نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہروں جموں اور ادھم پور میں مہاجروں کے لیے خصوصی پولنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مہاجروں کے لیےخصوصی پولنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت
مہاجروں کے لیےخصوصی پولنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 10:14 PM IST

یہ ہدایت اس لیے جاری کی گئی ہے تا کہ وہ بلا کسی رکاوٹ کے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

خیال رہے کہ کے کے شرما آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چیف الیکٹورل افسران جموں وکشمیر ، ریاستی کمشنران جموں کشمیر ، کشمیر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنران ، ڈپٹی کمشنر اودھم پور ، آئی جی پی جموں ، ایس ایس پیز جموں ، اودھم پور ، ریلیف کمشنر اے آر او ، مائیگرنٹ جموں و اودھم پور کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

کے کے شرما نے کہا کہ سماج کے ہر طبقے کو اپنی رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم کرنا یقینی بنانا ہو گا تا کہ وہ جمہوریت کو بنیادی طور پر مستحکم بنانے کے تاریخی انتخابات میں حصہ لے سکیں ۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے تحت لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:'روشنی اسکیم معاملے میں غیر جانبدارانہ کارروائی ہوگی'

میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جموں میں درج ووٹرز جموں کے نامزد پولنگ مراکز میں اپنے ووٹ ڈالیں گے جبکہ اودھم پور میں بھی ضلع میں قائم پولنگ مراکز میں اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔

انتخابی کمیشن نے پولنگ مراکز کیلئے بیلٹ پیپر اور دیگر انتخابی مواد بروقت بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

جموں کشمیر کے ریلیف کمشنر ان پولنگ مراکز کے قیام کے لیے ضروری بنیادی مدد فراہم کرنے لیے نوڈل افسر نامزد کیا گیا ہے۔

ایس ای سی نے آئی جی پی جموں کو ان پولنگ مراکز کے لیے لازمی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.