جنوبی کشمیر کولگام کے علاقے سوپٹ ٹنگپورہ کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر کارورائی شروع کر دی ہے۔
کولگام میں جگہ جگہ سکیورٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں محاصرے کئے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 'سحری کے وقت سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ جس کے فورن بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ابھی سکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا نہں ہوا ہے۔ فورسز نے تلاشی شروع کرتے ہی علاقے کے سبھی راستے بند کردیے ہیں۔
وہیں سوپٹ ٹنگپورہ علاقے کو چند روز قبل ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریڈ رون میں رکھا گیا تھا۔ دراصل اس علاقے میں دو مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نفری علاقے میں بھی پہرہ لگائے بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ 'علاقے میں مشقوق افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد کارووائی شروع کردی گئی ہے۔'