اس موقعہ پر ہسپتال میں کثیر تعداد میں موجود تیمارداروں نے کٹس حاصل کرکے تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔
کٹس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں کورونا وائرس کے بارے میں بچاؤ اور احتیاطی تدابیر تحریر کردہ پاملیٹس بھی تقسیم کئے گئے تاکہ لوگوں کو اس خطرناک وائرس کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور اس سے بچنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے۔
تنظیم کے آرگنائزر نے کہا کہ ان کی جانب سے اس طرح کی کوشش آگے بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' وہ کورونا وائرس کے بارے میں جاری کردہ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔