ETV Bharat / state

اننت ناگ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے سڈورہ علاقے کا محاصرہ - Anantnag news

اننت ناگ کے سڈورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی ہے۔

اننت ناگ کے سڈورہ علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا

author img

By

Published : May 19, 2021, 9:48 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سڈورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو مذکورہ علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، اننت ناگ پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے مشترکہ طور پر سڈورہ علاقے کا محاصرہ کرکے سبھی گھروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔

تلاشی کارروائی کے دوران اب تک سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا ہے حالانکہ فوج نے علاقہ کے داخلی و خارجی دونوں راستوں پر سیکیورٹی فورسز تعینات کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.