ETV Bharat / state

بھٹہ مالکان پر چارلاکھ روپے کا جرمانہ

ضلع بڈگام میں ضلع مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا کی ہدایات پر اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد نے مختلف اینٹ بٹھوں کا غیر متوقع دورہ کیا اور عین موقع پر ڈی سی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان پر 4 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور ان کے ساتھ سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

بڈگام میں اینٹ بٹھ مالکان پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:01 PM IST

ڈی سی آفس بڈگام کی ایک ٹیم نے مختلف شکایت کنندہ سے تفصیلی جانکاری حاصل کی اور ساتھ ہی ان کا اسٹیٹمنٹ ریکارڈ کیا جس کے بعد مذکورہ ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ دو بھٹہ مالکان ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ پیسہ صارفین سے وصول کرتے ہیں جو کہ سراسر ڈی سی بڈگام کے اجراء کردہ آڈر کی خلاف ورزی ہے۔

بڈگام میں اینٹ بٹھ مالکان پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی سی بڈگام نے پہلے ہی ایک حکم نامہ زیر نوٹس نمبر DCB/BrickKilns/2020/54 Dated 21/08/2020 کو اجراء کیا گیا تھا جس میں صارفین کو 21000 روپے فیکس 3000 اینٹوں کے عوض دینے ہوںگے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کریج چارجز اس میں شامل نہیں ہیں وہ الگ سے دینے ہوں گے۔اس موقع پر انہیں نے اے ڈی سی بڈگام نے صاف صاف دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی بھٹہ مالکان کو مقرر کردہ ریٹ سے اوپر اینٹ بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر ایسا کسی کو کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر آپ کو ضلع بڈگام کے اندر کسی بھی بھٹہ مالکان نے مقرر کردہ ریٹ کے علاوہ پیسے لئے تو فوراً آپ ہمارے دفتر میں شکایت درج کر کے اپنا اسٹیٹمنٹ ریکارڈ کروائیں تاکہ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.