شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر گاؤں میں سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق حال کے دنوں میں ہوئی بارش سے سڑکوں پر پانی اور کیچڑ جمع ہے جس سے لوگوں کو گاؤں کے باہر جانے میں کافی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے تعلق سے ہم لوگوں نے کئ دفعہ انتظامیہ سے ملاقات کی لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا ۔
اس دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گاؤں میں ڈرینیج کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔