او ایس ڈی پرشانت کمار جھا نے مقامی رکن پارلیمان کے ساتھ یہاں کام کی رفتار اور زمینی سطح پر ہونے والی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے علاقے کا جائزہ لیا اور وہ اس کی رپورٹ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو پیش کریں گے۔
اس تعلق سے او ایس ڈی جھا نے متعلقہ محکموں اور مقامی انتظامیہ کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ندیوں کے تحفظ منصوبہ (این آر سی پی) کے تحت دیویکا ندی میں آلودگی کو ختم کرنے کے لیے افسران کو کام اور کارکردگی میں تیزی لانے کو کہا۔