جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے سابق سکیورٹی افسر عبدالرشید بابا کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
عبدالرشید بابا کا تعلق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھندونہ علاقے سے تھا لیکن کچھ برسوں سے وہ سرینگر کے بژھ پور میں مقیم تھے۔ ان کے رشتہ دار کے مطابق عبدالرشید بابا طویل عرصے سے علیل تھے اور آج وہ اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئیں اور انہیں سرینگر میں سپردخاک کیا جائے گا۔
وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور فاروق عبداللہ کے فرزند عمر عبداللہ نے عبدالرشید بابا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ' جب میں بورڈنگ اسکول میں تھا عبدالرشید بابا اپنی ملازمت کے دوران میرے والد کے ساتھ ساتھ رہے اور پھر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ہمارے رابطے میں تھے بابا صاحب کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔'
واضح رہے کہ سنہ 1996 میں فاروق عبداللہ جب لدن سے کشمیر واپس آئے تھے تو عبدالرشید بابا ان کے ساتھ ساتھ رہے اور وہ عبداللہ کے نجی و عوامی معاملات کے چشم دید گواہ تھے۔ اسی سال فاروق عبداللہ بھاری اکثرت سے تیسری مرتبہ رکن پارلیمان منتخت ہوئے تھے جس کے بعد وہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ بنے تھے۔