ایس ڈی ایم ایس کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سماجی و مذہبی تنظیموں کے تمام سربراہوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس طلب کریں تاکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر اس طرح کے اجتماعات سے اجتناب کیا جائے تاکہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کم کیا جاسکے۔
ڈی ایم نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ جاری کردہ فارمیٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں اس حوالے سے روزانہ رپورٹز پیش کریں۔
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دائرہ اختیار کے متعلقہ ایس ڈی ایم ایس کو پہلے ہی جاری کردہ مشورے پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔