5اگست کو ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت 370کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے طول و عرض میں انتظامیہ کی جانب سے موصلاتی نظام مکمل طور بند کیا گیا تھا۔اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے وادی کے کئی علاقوں میں لینڈلائن خدمات بحال کی گئی تھیں تاہم قاضی گنڈ اور پہلگام کے علاوہ ضلع اننت ناگ میں ہنوز لینڈ لائن منقطع تھیں۔
29دنوں کے بعد ضلع اننت ناگ میں لینڈ لائن خدمات بحال ہونے ساتھ ہی عوام نے راحت کی سانس لی۔
اپنے دوست و احباب، اعزہ و اقارب سے بات کرنے کے لیے حیران و پریشان عوام میں خوشی کی لہر دوڑنے کے ساتھ ساتھ تجارت سے وابستہ افراد بھی خوش نظر آرہے ہیں۔