ETV Bharat / state

Problem Due To Presence Of Scattered Garbages گاندربل کے باشندے گندگی اور کوڑے کرکٹ سے پریشان

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 2:18 PM IST

گاندربل ضلع کے نواب باغ علاقے میں سڑکوں پر پھیلے کوڑے کرکٹ سے مقامی بانشدوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Problem Due To Presence Of Scattered Garbages

گاندربل کے باشندے گندگی اور کوڑے کرکٹ سے پریشان

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے نواب باغ علاقے میں سڑکوں پر پھیلے کوڑے کرکٹ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں صاف صفائی کے کاموں میں تیز لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس علاقے میں جہاں کچرا ڈالا جاتا ہے، وہاں پر دائیں بائیں سیب کے باغات کے علاوہ ایک سرکاری اسکول اور رہا ایک یونانی اسپتال بھی ہے۔ یہ ایک مصروف علاقہ ہے۔ لیکن چاروں طرف گندگی اور کوڑے کرکٹ سے عام لوگ پریشان ہیں۔ مقامی باشندوں نے کہا ہے کہ نواب باغ کے ارد گرد جتنے بھی علاقے ہیں، وہاں کے سبھی لوگ گاڑیوں میں کچرا بھر کر ادھر لاکر کھلے میدان میں پھینک دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کے گھروں اور یونانی ہسپتال تک اس کی بدبو پھیلتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Stray Dogs In Tral ترال میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے عوام پریشان

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اگرچہ ہمارے پاس ایک ویڈیو بھی موجود ہے، جس میں صاف طور پر دکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڈی کچرے سے بھری ہوتی ہے۔ یونانی اسپتال کے کھلے میدان میں گاڑی کچرا ان لوڈ کرتی نظر آرہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے گاڑی والے سے پوچھا تو ان کا صاف کہنا تھا کہ ہمیں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے اس ایسا کرنے کو کہا ہے۔ان کی ہدایت پر ہی یہاں کچڑا پھینکا جا رہا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم سوچھ بھارت کو لے کر طرح طرح کے دعویٰ کر رہے ہیں دوسری جانب ایسے افسران دعویٰ اور مشن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ باشندوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گاندربل سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.