منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ریاستی چیف میڈیا ایڈوائیزر ایم ایم پٹھان اور زونل صدر منڈی نشاط احمد تانترے نے اپنے اپنے بیان میں نیشنل پینشن ریسٹوریشن یونائیٹڈ فرنٹ کے سرپرست بی پی سنگھ راوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بی سنگھ کا شکرگزار ہیں کہ انہوں نے فاروق احمد تانترے کو جموں و کشمیر یو ٹی کا چیرمین منتخب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایک ہمدرد نوجوان فاروق احمد تانترے کو جموں وکشمیر کا چئیر مین منتخب کیا ہے۔ جموں وکشمیر کے تمام اساتذہ برادری جو این پی ایس کے زمرے میں آتے ہیں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فورم کے بینر تلے آکر اپنے حقوق کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔
چونکہ اس وقت ایک مضبوط قیادت کے زیر اثر اپنے حقوق کو منظرعام پر لایاجاسکتا ہے۔ اولڈ ایج پنشن اور دوسرے رہبر تعلیم اساتذہ کے مسائیل کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ہم سب کو فورم کے بینر کے نیچے آنا ہوگا اور ایک آواز بن کر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑنی ہوگی۔
انہوں نے وزیراعظم ہند سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تین سے زائد ریاستوں میں اولڈ ایج پنشن اسکیم کو لاگو کیا جاچکا ہے۔ لیکن دیگر وہ ملازمین جو اس زمرے آتے ہیں ان ملازمین کے مسلہ کو بھی جلد سے جلد حل کیا جائے۔اولڈ ایج پنشن ملازمین کی جائز مانگ ہے ۔اسے پورا کیا جانا چاہیے کیونکہ ہر ملازم کے بڑھاپے کا سہارا اور اس کے اہل عیال کی امید یہی پینشن ہی ہوتی ہے۔اس کے سہارے یہ اور اس کا اہل و ایال زندگی گزارتے ہیں۔ لہذا سرکار جلد سے جلد اولڈ ایج پنشن اسکیم کو لاگو کرے تاکہ بڑھاپے میں کسی بھی ملازم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Protest Rally in Ladakh لداخ میں ملازمتوں اور زمین سے متعلق آئینی تحفظات کا مطالبہ