دراصل یہ نوٹس رسانا معاملے میں ایس آئی ٹی کی ٹیم پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے 23 نومبر تک ایس ایس پی جموں کو عدالت میں اعتراضات داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، کس وجہ سے عدالت کے حکم کی نافرمانی کی ہے۔
واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو جموں شہر کے جج نے پولیس کو رسانا معاملے میں رہا ہوئے وشال جنگوترا کو ملوث کرنے کے الزام میں سابق کرائم برانچ کے ایس ایس پی رمیش جالا اور اس کے ساتھ باقی ممبروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
لیکن پولیس نے ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔