اطلاعات کے مطابق ضلع کے گنڈ دچھنہ کے مقام پر اس محکمہ صحت کا ایک ملازم کے ساتھ مار پیٹ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ زخمی شدہ ملازم کو فوری طور زخمی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
نمائندے نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ادھر چیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ ڈاکٹر تجمل نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین اپنے فرائض بخوبی انجام رہے ہیں اور ہر علاقے میں ٹیمز تعنیات کی گئی ہیں اور وہ متحرک ہیں۔