ETV Bharat / state

رام مادھو جمعرات کو سرینگر پہنچیں گے

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:25 PM IST

بی جی پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ رام مادھو جمعرات کو صبح سرینگر پہنچیں گے اور وہ یہاں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

رام مادھو جمعرات کو سرینگر پہنچیں گے
رام مادھو جمعرات کو سرینگر پہنچیں گے

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری رام مادھو جمعرات کو سرینگر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

بی جی پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ رام مادھو جمعرات کو صبح سرینگر پہنچیں گے اور وہ یہاں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

الطاف ٹھاکر نے بتایا وہ کارکنوں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پارٹی سے متعلق سرگرمیوں پر پارٹی کارکنوں سے تازہ رائے لیں گے۔

گزشتہ ماہ کے 8 تاریخ کو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے مسلم آباد علاقے میں بی جے پی رہنما وسیم باری ، اس کے بھائی اور اس کے والد کی ہلاکت کے بعد مادھو کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ مادھو دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کارکنوں سے رائے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مادھو اپنے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پارٹی کارکنوں، اور پنچایت نمائندوں کے لئے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق اگر کوئی تبدیلی یا مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو پارٹی ہائی کمان اور پولیس کے اعلی افسر کو آگاہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے بندوق برداروں نے بی جے پی سے منسلک چھ کارکنوں کو ہلاک کیا ہے جن میں ضلع بانڈی پورہ کے ایک ہی جاندان کے تین افراد، باپ اور اس کے دو بیٹے شامل تھے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.