ETV Bharat / state

سرینگر میں مسلسل بارش - تیز ترین بارشیں

وادی کشمیر میں شدت کی گرمی کا تسلسل آخر ٹوٹ گیا جس کے بعد یہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

صبح سے مسلسل تیز ترین بارش
صبح سے مسلسل تیز ترین بارش
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 2:41 PM IST

شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے کئ علاقوں میں آج درمیانی درجے کی بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔

صبح سے مسلسل تیز ترین بارش
جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے زبردست گرمی تھی جس سے عوام پریشان تھی۔ گرمی کی شدت سے خشک سالی بھی ہوگئی تھی۔ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے باغات اور دھان کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا وہیں کئی علاقوں میں فصلوں کے لئے پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی فصلے وقت سے پہلے ہی کاٹنی پڑی۔
وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے آئے روز لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے۔ شدت کی گرمی نے گزشتہ ماہ چالیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اگرچہ شہری علاقوں میں رک رک کر بارش ہو رہی تھی تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح سے لگاتار تیز ترین بارشیں ہو رہی تھی جبکہ محکمہ نے پہلے ہی بارش کی پیشنگوئی کی تھی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.