ETV Bharat / state

کشمیر: ریل خدمات دوبارہ شروع ہوں گی

وادی کشمیر کی موجودہ صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

author img

By

Published : Nov 7, 2019, 10:22 AM IST

کشمیر: ریل خدمات دوبارہ شروع ہوں گی

وادی میں رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ریل خدمات بحال ہونگی۔

ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والی دفعہ 370 کی منسوخی کے تین ماہ بعد وادی میں ریلوے سروس بحال ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خان کی طرف سے محکمہ ریلوے کو دی گئی ہدایات کے مد نظر 11 نومبر سے ٹرین خدمات بحال ہونگی۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے جنوبی کشمیر کے بانیہال تک جانے والی ٹرین سروس کو 5دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سے وادی میں ٹرین خدمات سمیت دیگر ٹرانسپورٹ سہولیات بھی معطل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈویژنل کمشنر نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں محکمہ پولیس اور متعلقہ محکمہ کے سینئیر افسران نے شرکت کی۔اس دورن ڈویژنل کمشنر نے ٹرین خدمات کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن خدمات معطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کو گذشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.