جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں ہفتے کی شام دیر گئے ریلوے پولیس میں تعینات پولیس اہلکار کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اوتار سنگھ ولد جنک سنگھ ساکنہ چھٹی سنگھ پورہ اننت ناگ بیلٹ نمبر 9505283/NR اپنی ذاتی گاڑی میں کہیں جارہا تھا جس دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اگر چہ اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ ہلاک شدہ اہلکار گزشتہ کئی مہینوں سے ریلوے اسٹیشن قاضی گنڈ میں تعینات تھا۔ پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد پولیس اہلکار کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی۔