بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دور افتادہ علاقہ شال کوٹ رفیع آباد میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے اس علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اب اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ اگر معامولی سی بارش ہوتی ہے تو سڑک پر چلنا فرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک کافی اہم ہے کیونکہ یہ دو گاؤں کو آپس میں جوڈتی ہے۔موجودہ وقت کی بات کرے تو ہم کو کافی پیدل چلانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک کافی حستہ حال ہے۔اس پر کوئی بھی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ جو ہمارے بچے ہے وہ بھی اسکول نہیں جاسکتے ہے کیونکہ یہ سڑک جنگلات کے بیچ سے گزرتی ہے اور اکثر جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: BSNL Extend Service لداخ میں سیاچن گلیشیر میں ایک نیا بیس ٹرانسیور اسٹیشن
لوگوں کے مطابق اس دور جدید میں ان کو گھوڑوں پر سفر کرنا پڑتا ہے کیونکہ جو رابطہ سڑک ہے۔ وہ کافی زیادہ ناگفتہ ہے۔لوگوں نے مزید کہا کہ سب سے مشکلات ہم کو یہ ہے کہ جو ہمارے بچے ہے وہ اسکول نہیں جاسکتے ہے کیونکہ ان جنگلات کے راستوں سے ان کو گزرنا پڑتا ہے۔