تاہم امسال کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے سبب غیر مقامی مزدور اور کاریگر کام نہیں کر پائے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مزدور نہ کام کر پاتے ہیں اور نہ ہی گھر واپس جا پارہے ہیں جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں یا تو مقامی رہائش گاہ ( ڈیروں )مقامات پر جانے دیا جائے یا انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی روزی روٹی حاصل کرسکیں جس کے لئے وہ بنیادی طور پر ریاست میں آئے تھے۔