ETV Bharat / state

عبدالقیوم وانی کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 1:10 PM IST

جموں و کشمیر میں زیر حراست پی ڈی پی رہنما عبدالقیوم وانی کے اہل خانہ نے ان کے بڑے بھائی کی شدید علالت کے پیش نظر انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عبدالقیوم وانی کی رہائی کا مطالبہ
عبدالقیوم وانی کی رہائی کا مطالبہ

انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے قیوم وانی کے رشتہ داروں نے کہا کہ انکے برادر گلزار احمد وانی سرطان کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں علاج کے لیے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلزار احمد وانی کو اپنے چھوٹے بھائی کی توجہ اور مدد کی ضرورت ہے۔ قیوم وانی سرینگر سینٹرل جیل میں 4 اگست سے زیر حراست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کے بھائی اس وقت ممبئی کے ٹاٹا کینسر انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔ ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔

قیوم وانی، جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے صدر رہے ہیں اور کئی برس تک ریاست کے طاقتور ٹریڈ یونین لیڈروں میں انکا شمار ہوتا تھا۔ انہوں نے اس برس کے اوائل میں سرکاری نوکری کو خیر باد کہہ کر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بعد میں انہوں نے بارہمولہ حلقہ انتخاب سے پارلیمانی الیکشن لڑا۔

واضح رہے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ370 کی منسوخی سے قبل ہی انتطامیہ نے کئی ہند نواز سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.