ETV Bharat / state

'شخصی نکتہ چینی سے اجتناب کرنا چاہیے' - engineer rashid

رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے انجینئر رشید سے متعلق حالیہ بیان کے خلاف معروف سیاسی و سماجی شخصیت قوام الدین شلوتی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اکبر لون کے بیان کی مذمت
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 8:32 PM IST

قوام الدین شلوتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد اکبر لون ایک سینیئر سیاست داں ہیں اور اس وقت ملک کے پارلیمان کے رکن ہیں، ان کو اس طرح سے ذاتی مخالفت اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اکبر لون کے بیان کی مذمت

واضح رہے کہ حال ہی میں ضلع ہندوارہ میں ایک کنونشن سے خطاب کے دوران رکن پارلیمان محمد اکبر لون نے انجینئر رشید کو بھارتی ایجنسی آئی بی کا ملازم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

اس بیان کے بعد قوام الدین شلوتی نے سخت ردعمل کا ظاہر کیا اور کہا کہ اکبر لون عموماً غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرتے ہیں جو ایک ایسے سینیئر سیاست داں کے اصول ضوابط کے بر خلاف ہے۔

شلوتی نے کہا 'انجینئر رشید ایک معزز اور سینیئر سیاسی شخصیت ہیں، وہ ریاستی اسمبلی کے ایک منتخب ممبر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے 25 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ اکبر لون کو ان سے صرف 2 فیصد ووٹ ملے ہیں'۔

ان کا ماننا ہے کہ انجینئر رشید کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں جس کے لئے وہ کشمیری عوام کے چہیتے رہنما ہیں۔

قوام الدین شلوتی اس وقت ضلع بانڈی پورہ میں انجینئر رشید کے سربراہی والی پیپلز یونائٹڈ فرنٹ سے وابستہ ہیں ۔

قوام الدین نے کہا کہ محمد اکبر لون نے کئی سال پہلے ریاستی اسمبلی کے اندر پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کے اس وقت کے سینیئر ترین رہنما مولانا مرحوم افتخار انصاری کے خلاف بھی بد کلامی کی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ اب جب کہ وہ رکن پارلیمان ہیں، انہیں اس قسم کی زبان کا استعمال کرنا اور اس طرح سے ایک دوسرے کو ذاتی طور پر نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

Intro:

انجینئر رشیدہر مقام پہ کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں۔ قوام الدین شلوتی

ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون کے انجینئر رشید سے متعلق حالیہ بیان کے خلاف معروف سیاسی و سماجی شخصیت  قوام الدین شلوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ قوام الدین شلوتی نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد اکبر لون ایک سینئر سیاست داں ہے اور اس وقت ملک کے پارلیمان کے رکن ہیں ان کو اسطرح سے ذاتی مخالفت اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوارہ میں ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے انجینئر رشید کو بھارتی ایجنسی آئی بی کا ملازم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت لہجہ استعمال کیا اور ان پر طعنہ کستے ہوئے انہیں گنجا بھی کہا تھا۔ اس بیان کے بعد قوام الدین شلوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ اکبر لون عموماً  غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرتے ہیں جو ایک ایسے سینئر سیاست داں کے اصول ضوابط کے بالکل بر خلاف ہیں۔”انجینئر رشید ایک معزز اور سینئر سیاسی شخصیت ہیں جو کئی دفعہ ریاستی اسمبلی کے ایک منتخب شدہ ممبر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے 25فی صد ووٹ حاصل کئے جبکہ اکبر لون کو ان سے صرف 2فی صد ووٹ ملے ہیں“  قوام الدین کا کہنا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ انجینئر رشید کشمیری عوام  ہر ایک جگہ مقام پہ صحیح ترجمانی کرتے ہیں جس کے لئے وہ کشمیری عوام کے چہیتے لیڈر ہیں اور عوام پسند رہنما ہے۔

قوام الدین شلوتی اس وقت ضلع بانڈی پورہ میں انجینئر رشیدکے سربراہی والے پیپلز یونائٹڈ فرنٹ سے وابستہ ہیں اور اس اتحاد کو مستحکم و مضبوط بنانے کے لئے کافی سرگرم ہیں۔ قوام الدین نے ای ٹی وی کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کہا کہ محمد اکبر لون نے کئی سال پہلے ریاستی اسمبلی کے اندر پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کے اس وقت کے سینئر ترین لیڈر مولانا مرحوم افتخار انصاری کے خلاف بھی بد کلامی کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ اب جب کہ وہ ممبر پارلیمنٹ ہے انہیں اس قسم کی زبان کا استعمال کرنا اور اس طرح سے ایک دوسرے کو ذاتی طور پر نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ 

Body:.

Conclusion:.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.