ETV Bharat / state

پلوامہ حملے میں ہلاک نصیر احمد کے بچے ماں سے دور - شازیہ

شاذیہ کی طرف سے کیس کی پیروی کرنے والی وکیل مہرخ سعدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت اور انتظامیہ کو اس سلسلہ میں مداخلت کر کے شاذیہ کی مدد کرنی چاہیے۔'

Pulwama martyr’s wife appeals for help, accuses brother-in-law of abducting son to grab compensation amount
پلوامہ حملے میں مارے گئے نصیر احمد کے بچے ماں سے دور
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:44 AM IST

چودہ فروری 2019 کو کشمیر کے پلوامہ میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ پلوامہ حملہ آج ان جوانوں کے لواحقین کے ذہنوں میں تازہ ہے جو اس حملے میں مارے گئے تھے لیکن اس حملے میں ہلاک ہونے والے نصیر احمد کی اہلیہ شاذیہ کوثر کا کہنا ہے کہ 'وہ اس سانحہ کے بعد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔'

پلوامہ حملے میں مارے گئے نصیر احمد کے بچے ماں سے دور

شاذیہ کا کہنا ہے کہ 'ان کا دیور سراج الدین انہیں بچوں سے ملنے نہیں دیتا اور اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے سبھی بینک اکاونٹس بند کروادئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔'

سراج الدین، جو شاذیہ کے دیور ہے، نے عدالت میں نصیر کے بچے کی سرپرستی کا ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں بچے کی حفاظت کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم نصیر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 'سراج عدالت کے حکمنامے کا غلط استعمال کر رہا ہے۔'

شاذیہ کی والدہ گلشن بانو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 'ان کے بچوں کو ماں کے سپرد کیا جائے تاکہ وہ ان کا خیال رکھے۔'

شاذیہ کی طرف سے کیس کی پیروی کرنے والی وکیل مہرخ سعدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت و انتظامیہ کو اس سلسلہ میں مداخلت کر کے شاذیہ کی مدد کرنی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پلوامہ حملے کے بعد متعدد سیاسی و سماجی انجمنوں نے انہیں مدد کی یقین دہانی کی تھی لیکن آج کوئی سامنے نہیں آرہا ہے۔'

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'وہ ان کی مدد کریں تاکہ شاذیہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ خوف سے آزاد زندگی گزار سکیں۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.