ETV Bharat / state

پلوامہ: ٹریفک میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی

پلوامہ میں چھاپڑی فروشوں اور غیر قانونی طور گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف مہم کے دوران سو سے زاٸد گاڑیاں بلیک لسٹ کی گئیں جبکہ تیس ہزار تک کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

Pulwama: Drive Against illegal Encouragements and wrong parking
پلوامہ: ٹریفک میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 6:10 PM IST

پلوامہ میں چھاپڑی فروشوں اور غیر قانونی طور گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف مہم کے دوران سو سے زاٸد گاڑیاں بلیک لسٹ کی گئیں جبکہ تیس ہزار تک کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے گزشتہ اتوار اور پیر کو ضلع پلوامہ کے مختلف بازاروں میں چھاپڑی فروشوں اور غیر قانونی اور غیر ضروری طور گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی جس کے تحت سو سے زیادہ گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ چھاپڑی فروشوں اور دکانداروں کو غیر قانونی طور سڑکوں پر سامان رکھنے کے سلسلے میں تیس ہزار کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

پلوامہ: ٹریفک میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی

یہ مہم، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ایکزیکیوٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی پلوامہ، اے آر ٹی او اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور انجام دی۔

اس سلسلے میں ایکزیکیوٹیو آفیسر پلوامہ مشتاق احمد نے بتایا کہ 'انہوں نے ضلع کے بازاروں میں ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے مہم عمل میں لاٸی۔'

انہوں نے کہا کہ 'غیر ضروری طور گاڑیاں پارک کرنے اور سڑکوں پر ساز وسامان رکھنے سے ٹرانسپورٹروں کے علاوہ عوام کو بھی چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر ضروری طور سڑکوں پر قبضہ نہ جمائے۔

انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.